مدینہ منورہ: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مدینہ منورہ کا دورہ کیا اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی جب کہ تاریخ اسلام کی پہلی مسجد ’’مسجد قبا‘‘ کی توسیع کا بھی حکم دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مسجد قبا میں توسیع کے منصوبے کے تحت تاریخ کی سب سے بڑی توسیع کی جائے گی جو 50 ہزار مربع میٹر پر محیط ہوگی۔ اس توسیع سے مسجد میں 66 ہزار مزید نمازیوں کی گنجائش بڑھ جائے گی۔








