نئی دہلی، 12 اپریل (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے 19 لوگوں کی موت ہوئی ہے، جن میں سے 18 کیرالہ میں اور ایک موت میزورم میں ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 21 ہزار 710 ہو گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے
تک 185 کروڑ 90 لاکھ 68 ہزار 616 کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 796 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر چار کروڑ 30 لاکھ 36 ہزار 928 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 10 ہزار 889 ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.03 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.20 فیصد تک ہوگئی ہے۔
اسی مدت میں 946 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ چار ہزار 329 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.76 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ چھ ہزار 251 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 79 کروڑ 45 لاکھ 25 ہزار 202 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 19 مریضوں کی موت کے بعد اس مہلک وائرس سے جان گنوانے والوں کی کل تعداد 521710 ہو گئی ہے۔ کووڈ-19 کی وجہ سے اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔
کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں فعال کیسوں کی تعداد 87 کم ہوکر 3965 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 265 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6464775 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 68383 ہے۔
کرناٹک میں ایکٹو کیسز پانچ بڑھ کر 1488 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 29 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 3904491 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 40057 پر مستحکم ہے۔