واشنگٹن/نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو امریکی وزیر تجارت جینا ریمونڈو کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔
مسٹر جے شنکر نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ’’ کامرس سکریٹری محترمہ ریمونڈو سے ایک اچھی میٹنگ ہوئی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہمارا مقصد سپلائی چینز میں لچک لانا اور کاروبار میں ساکھ اور شفافیت کو بڑھانا ہے‘‘۔
امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں، مسٹر جے شنکر نے کہا ’’امریکی تجارتی نمائندہ، سفیر کیتھرین تائی سے مل کر اچھا لگا۔ ہم نے دو طرفہ تجارت اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
محترمہ کیتھرین نے ٹویٹ کیا کہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تجارتی پالیسی فورم کے دوبارہ آغاز سے دونوں فریقوں نے دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط کیا ہے۔