لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سرکاری ملازمین و افسران کو دفتر میں تاخیر سے پہنچنے اور کام میں لاپرواہی برتنے کو قطعی برداشت نہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ تاخیر سے آنے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
یوگی نے بدھ کو کورونا منجمنٹ کی یومیہ میٹنگ میں واضح ہدایت دی ہے کہ سرکاری دفاتر میں ہر افسر و ملازم کی وقت سے حاضری کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملازم کی جانب سے تاخیر قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔