گونڈہ: اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے موتی گنج علاقے میں بدھ کو پیش آئے سڑک حادچے میں ایک ہی گاؤں کے تین بائیک سواروں کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتای اکہ موتی گنج تھانہ علاقے کے نئی بستی املیا گاؤں باشندہ تین نوجوان محنت مزدوری کے سلسلے میں بائیک سے اپنے گھر سے نکلے تھے۔
وہ پھریندر سہاس پٹرول پمپ کے نزدیک پہنچے تھے کہ گونڈہ کی طرف سے آرہی ایک بولیرو کار نے بائیک میں پیچھے سے ٹکر مار دی۔