واشنگٹن، 14 اپریل (یو این آئی/ اسپوتنک) امریکہ یوکرین کو امریکی صدر کے حالیہ دفاعی پیکیج کے ایک حصے کے طور پر یوکرین کو جدید ترین آلات فراہم کرے گا، جس میں ہووٹزر آرٹلری سسٹم اور ایم آئی 17 ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ جو بائیڈن انتظامیہ، امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈکوارٹر پنٹاگن نے یہ اطلاع دی ہے۔
اس پیکج میں جو سامان شامل کیا جا رہا ہے ان میں 18عدد 155 ایم ایم ہووٹزر 40,000 گولے، 300 سوئچ بلیڈ ڈرون، 500 جیولن اینٹی آرمر میزائل، 200 ملٹری ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر ایم 113 اور 11 ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔
پنٹاگن کے ترجمان جان کربی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یوکرین کے لیے پہلی بار اس پیکج میں ہاوِٹزر آرٹلری سسٹم شامل کیے جا رہے ہیں۔ اسے یوکرین کی حکومت کی درخواست پر بھیجا جا رہا ہے۔