لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ تھانوں میں عام لوگوں کے لیے صاف ستھرا ماحول ہونا چاہیے تاکہ وہ بلا خوف اپنی شکایت درج کروا سکیں اور مہم چلا کر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے۔
مسٹر یوگی نے جمعہ کو لاء اینڈ آرڈر کی مستحکم کاری، گڈ گورننس اور امن -نظم یقینی بنائے جانے کے سلسلے میں یہ ہدایات دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر تھانے میں عام لوگوں کے لیے صاف ستھرا ماحول قائم کیا جائے۔