نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے فعال مریضوں میں 175 کی کمی آئی ہے اور اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 366 رہ گئی ہے۔
یہ متاثرہ کیسز کا 0.03 فیصد ہے۔ اس دوران 975 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 4 کروڑ 30 لاکھ 40 ہزار 947 تک پہنچ گئی ہے اور انفیکشن کی یومیہ شرح 0.32 فیصد ہے۔
ہندوستان میں جمعہ کو کورونا سے چار افراد کی موت ہو ئی ہے جس کے ساتھ ہی انفیکشن سے ہونے والی اموات کی کل تعداد پانچ لاکھ 21 ہزار 747 ہو گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں آج صبح 7 بجے تک 186 کروڑ 38 لاکھ 31 ہزار 723 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔
اسی مدت میں 796افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ سات ہزار 834 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.76 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں تین لاکھ 918 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ملک میں کل 83 کروڑ 14 لاکھ 78 ہزار 288 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں ایک بھی کیس رپورٹ نہ ہونے سے اس کی تعداد 2982 پر برقرار ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6465037 اور اموات کی 68402 پر مستحکم ہے۔
کرناٹک میں ایکٹو کیسز کی تعداد بارہ بڑھ کر 1483 ہو گئی ہے۔ اس دوران 37 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 3904730 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 40057 پر مستحکم ہے۔