نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 186.38 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 186 کروڑ 38 لاکھ 31 ہزار 723 کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 975 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 366 رہ گئی ہے۔
یہ متاثرہ کیسز کا 0.03 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 0.32 فیصد ہو گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 796 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کل چار کروڑ 25 لاکھ سات ہزار 834 کووڈ سے بازیاب ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.76 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں تین لاکھ 918 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 83 کروڑ 14 لاکھ 78 ہزار 288 کووڈ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔