لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد بے فکر ہوکر واردات کو انجام دے رہے ہیں۔
ریاست میں جنگل راج کو دور دورہ ہے اور وزیر اعلی کا مبینہ زیرو ٹالیرنس کا فیصلہ لوک بھون کے اندر یا وزیر اعلی رہائش گاہ ہی تک محدود نظر آتا ہے۔
ایس پی سربراہ نے آج یہاں جاری بیان میں یوگی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ’ وزیر اعلی پورے دن بلڈوزر کی اسٹیرنگ لئے اپوزیشن کے پیچھے گھوم رہے ہیں جبکہ اقتدار پناہ یافتہ مجرمین قہر برپا کررہے ہیں۔