بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے کھرجا شہر میں ہفتہ کی رات نامعلوم بدمعاشوں نے شراب ٹھیکے پر کام کرنے والے ایک سیلس مین کا گولی مار کر قتل کردیا۔
ضلع کے ایس پی(دیہات)بجرنگ بلی چورسیا نے اتوار کو بتایا کہ بدمعاش سیلس مین کا قتل کر کے لاش کو سڑک کنارے پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے۔
قابل ذکر ہے کہ کھرجا میں جی ٹی روڈ پر واقع ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کے نزدیک شراب کا ٹھیکہ ہے جس پر بلند شہر کے محلہ ساٹھا باشندہ آسوتوش شرما(26)سیلس مین کے طور پر کام کرتا تھا۔