ماسکو، 18 اپریل (یو این آئی/ اسپوتنک) روس نے یوکرین میں اپنی فوجی کارروائی کے آغاز سے اب تک 470 سے زیادہ یوکرینی ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے اتوار کو کہا کہ “فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک کل 136 طیارے، 471 ڈرونز ، 249 طیارہ شکن میزائل سسٹم، 2,308 ٹینک اور دیگر بکتر بند گاڑیاں، 254 متعدد لانچیں، سسٹمز، 998 فیلڈ آرٹلری گن اور مارٹر اور 2171 خصوصی فوجی گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ روسی راکٹ فورسز اور بندوقوں نے یوکرین کی چار کمانڈ پوسٹوں، چار توپ خانے کی بیٹریاں، دو ایندھن کے ڈپو اور 100 سے زیادہ یوکرینی اہداف کو نشانہ بنایا۔
قابل ذکر ہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین میں اپنا فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔