واشنگٹن، 19 اپریل (یو این آئی/ سپوتنک) امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے پیر کو امریکی اینٹی سیٹلائٹ ہتھیاروں کے ٹیسٹ پر پابندی کا اعلان کیا۔
ہیرس نے یہ اعلان ریاست کیلیفورنیا میں وینڈین برگ اسپیس فورس بیس کے دورے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا، “مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آج سے امریکہ تباہ کن براہ راست لانچ کرنے والے اینٹی سیٹلائٹ میزائلوں کا تجربہ نہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔”