نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو 19ویں دن بھی رکازی ایندھن کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ بڑھتی مہنگائی کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام عام لوگوں کے لیے راحت کی بات ہے۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے مطابق، مستحکم قیمت کی وجہ سے آج دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر پر برقرارہے۔
یوکرین میں جاری روسی فوجی آپریشن کے درمیان بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں آج دو فیصد سے زائد کی کمی ہوئی۔ لندن برینٹ کروڈ 2.91 فیصد کمی کے ساتھ 103.55 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 2.96 فیصد کم ہوکر 99.05 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سےاضافہ ہونا شروع ہوا تھا۔ کمپنیوں نے گزشتہ 30 دنوں میں 14 بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس دوران ان کی قیمتوں میں تقریبا 10 روپیے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کو نافذکیا جاتا ہے۔
ملک کے چار میٹرو میں آج پٹرول اور ڈیزل کے دام اس طرح ہیں:
میٹرو……….پٹرول……….….ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی…. . 105.41……96.67
کولکتہ ….115.12……99.83
ممبئی ……120.51……104.77
چنئی…..110.85…..100.94