بیونس آئرس؛ارجنٹائن میں ہزاروں کسانوں نے دارالحکومت بیونس آئرس میں صدر البرٹو فرنانڈیز کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے میں ناکامی اور زرعی شعبے سے متعلق متنازع پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔
واضح رہے کہ ارجنٹائن خوراک برآمد کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے دارالحکومت میں کاسا روزاڈا صدارتی محل کے سامنے سڑک پر قومی پرچم لہرائے ۔ اس دوران کسانوں نے ٹریکٹروں پر سوار کر احتجاج کیا۔