لکھنؤ :اتر پردیش کی حکومت یکم مئی کو ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ای پنشن سروس کے ذریعے ایک اہم تحفہ دے گی، جس کے تحت پنشن کے حقدار کسی بھی ملازم کوسبکدوش ہونے کے تین دن کے اندر ہی پنشن کی رقم اس کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہوجائے گی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ یکم مئی کو ای پنشن پورٹل کا آغاز کریں گے۔
لکھنؤ میں واقع حکومت اتر پردیش کے سکریٹریٹ ‘لوک بھون میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کیے جانے والے اس پروگرام میں تمام ڈویژنل کمشنروں اور ضلع مجسٹریٹوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ضلع میں کم از کم 100 ریٹائر ہونے والے ملازمین کے ساتھ موجود رہیں۔