بغداد،2 مئی(یواین آئی/اسپوتنک)عراق میں کردستان علاقے کے دارالحکومت اربل میں واقع ایک تیل ریفائنری پر اتوار کی رات راکٹ حملے کے بعد آگ لگ گئی۔اسکائی نیوز عرب نے یہ رپورٹ دی ہے۔
ذرائع نے ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ حملے کی وجہ نینوے شہ کی سرحد کے پاس واقع اربل میں تیل ریفائنری میں آگ لگ گئی ہے۔
تیل ریفائنری کے کسی بھی ملازم کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔آگ کو بجھا دیا گیا ہے۔
کردستان خطہ سلامتی کونسل (کے آر ایس سی )نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ نینوے علاقے میں حملے کے لئے دہشت گرد تنظیم ذمہ دار ہیں۔