لکھنؤ(نامہ نگار)پی جی آئی علاقہ میں گھریلو تنازعہ کے سبب ایک ٹرک ڈرائیور نے آج دوپہر اپنی بیوی پر مٹی کاتیل ڈال کر اس کو جلا دیا۔ شدید طور سے جھلسی خاتون کو سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔سی او کینٹ ببیتا سنگھ نے بتایا کہ پی جی آئی کے کلی مغرب گاؤں میں ٹرک ڈرائیور بندیشوری پاسی اپنی بیوی ۵۳سالہ سروجنی اور پانچ بچوں کے ساتھ رہتا ہے ۔ بندیشوری ٹرک چلانے کا کام کرتا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ دو دن قبل ہی وہ ٹرک چلا کر اپنے گھر پہنچا تھا۔
اس کے بعد سے اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا بتایا جاتا ہے کہ آج دوپہر سروجنی گھرمیں لیٹی تھی کہ اسی درمیان ملزم ٹرک ڈرائیور نے اس پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی جس سے سروجنی شدید طور سے جھلس گئی۔ اطلاع ملنے پر سروجنی کا بھائی وہاں پہنچ گیا اور شدید طور سے جھلسی سروجنی کو سول اسپتال میں داخل کرایا فی الحال ابھی اس معاملہ میں کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحریر ملتے ہی رپورٹ درج کی جائے گی۔ وہیں واردات کے بعد سے ملزم ٹرک ڈرائیور فرار ہے۔ پی جی آئی پولیس نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور اورسروجنی کی
شادی ۲۱سال قبل ہوئی تھی۔