کھرگون : مدھیہ پردیش کے تشدد سے متاثرہ کھرگون ضلع ہیڈکوارٹر سے کرفیو اور دیگر امتناعی احکامات آج 25ویں دن بھی ہٹا دیے گئے۔
کھرگون کے ایس ڈی ایم ملند ڈھوکے نے تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی امن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد بتایا کہ آج سے کھرگون شہر میں نافذ تمام امتناعی احکامات کو ہٹا دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ 10 اپریل کو جاری ہونے والے امتناعی حکم کی تمام التزامات ختم کر دیے گئے ہیں۔