لکھنؤ(نامہ نگار)آشیانہ پولیس نے اتوار کی دیر رات چین اور پرس لوٹ کی واردات انجام دینے والے تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے چوری کی ایک موٹرسائیکل ، نقد رقم، اور ایک طمنچہ برآمد کیا ہے۔ سی او کینٹ ببیتا سنگھ نے بتایا کہ آشیانہ پولیس نے اتوار کی دیر رات مخبر کی اطلاع پر سرپورٹ گنج پل کے نزدیک ایک موٹرسائیکل پر سوار تین مشتبہ نوجوانوںکو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس کو دیکھ کر موٹرسائیکل سوار نوجوانوں نے فرار ہونے کی کوشش کی ۔پولیس کو دیکھ کر موٹرسائیکل سوار نوجوان فرار ہونے لگے تو پولیس نے انہیں گھیر کر پکڑ لیا۔ تلاشی کے دوران پولیس کو ان کے قبضے سے ۵۱۳بور کا ایک طمنچہ اور پانچ ہزار روپئے ملے۔ ملزمان نے بتایا کہ برآمد موٹرسائیکل ان لوگوں نے ڈیڑھ ماہ قبل تیلی باغ علاقے سے چوری کی تھی۔ وہیں ملزمان نے کچھ دن قبل آشیانہ کے سیکٹر ایم میں ایک گھر میں داخل ہو کر چوری کرنے کی بات قبول کی ہے۔ وہیںملزمان نے رائے بریلی ضلع میں بھی نصف درجن سے زیادہ لوٹ کی واردات انجام دی ہیں۔ پوچھ گچھ میں بدمعاشوں نے اپنا نام رائے بریلی، کا نکھل گپتا، بارہ بنکی کا لوکش کمار اور رائے بریلی کا عارف بتایا۔ نکھل کے خلاف تین ، لوکش کے خلاف چار، اور عارف
کے خلاف ۴مجرمانہ معاملے درج ہیں۔