لکھنؤ: اترپردیش میں صنعتی سرگرمیوں کو بڑھاوا دے کر ریاست کو انڈسٹر یل ہب بنانے کے لئے 15شہروں میں نجی شعبے کے انڈسٹریل پارک فروغ دئیے جائیں گے۔
وزیر اعلی دفتر کے ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ ریاست میں’ پرائیویٹ انڈسٹریل پارک'(پی آئی پی)بنانے کے لئے نشان زد اضلاع میں پروجکٹ کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی اجازت سے اس کے لئے لکھنؤ، اناؤ، امیٹھی، سلطان پور، پرتاپ گڑھ، اوریا، ہمیر پور، جالون، نوئیڈا،غازی آباد،میرٹھ، اعظم گڑھ، امبیڈکر نگر، گورکھپور اور پریاگ راج اضلاع نشان زد کئے گئے ہیں۔