اٹاوہ: اترپردیش حکومت کے کھادی اینڈ گرام صنعت کے وزیر راکیش سچان نے اتوار کو کہا کہ پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(پی ایس پی) صدر شیوپال سنگھ یادو بی جے پی میں کب شامل ہونگے اس کا ان سے بہتر جواب کوئی اور نہیں دے سکتا۔
سچان نے یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا’ شیوپال سنگھ یادو اٹاوہ کے ہیں اور ان سے بہتر کوئی یہ نہیں بتا سکتا ہے کہ وہ بی جے پی میں کب جائیں گے۔
اچھا ہو ان سے اس ضمن میں سوال پوچھا جائے۔