نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) راجدھانی میں گرمی کی لہر جاری رہنے اور درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے، لوگوں کو چلچلاتی گرمی سے فی الحال راحت نہیں مل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دہلی میں بدھ کو گرمی کی لہر کے مزید بڑھنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 اور 15 مئی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری کے قریب پہنچ سکتا ہے۔ آج صبح 5.30 بجے کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تین ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔