نئی دہلی (بھاشا)کمزور بین الا قوامی رخ کے درمیان اسٹا کسٹو ںکی زبر دست فروخت سے دہلی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت ۳۰ہزار کی سطح سے نیچے چلی گئی ۔سونے کی قیمت ۳۵۰روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۲۹۸۵۰روپئے فی دس گرام رہ گئی ۔اس سے قبل یہ سطح ۱۷جنوری کو دیکھی گئی تھی ۔امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہونے سے بازار رجحان متاثر ہوا ۔وہیں چاندی میں مسلسل ۷ویں دن گراوٹ کارخ جاری رہا ۔آج اس کی قیمت ۳۵۰روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۴۴۲۰۰روپئے فی کلو رہ گئی ۔گزشتہ ۶دنوں میں چاندی کی قیمت میں ۲۶۵۰روپئے کی گراوٹ درج کی گئی ہے ۔بین الا قوامی بازاروں میں گزشتہ ۱۳ہفتے میں سب سے زیادہ گراوٹ آئی جس کا اثر مقامی بازار پر پڑا ۔گنی کی قیمت ۱۰۰روپئے گرکر ۲۵۱۰۰روپئے فی ۸گرام بند ہوئی ۔چاندی سکہ کی قیمت ۱۰۰۰روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۸۳۰۰۰:۸۴۰۰۰فی سیکڑا بندہوئی ۔