عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار رافائل نڈال نے روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں کے حق میں آواز اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق رافائل نڈال نے ٹینس فیڈریشن کی جانب سے روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں کو ویمبلڈن ٹینس میں شرکت سے محروم کیے جانے کے فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ میری اور پروفیشنل ٹینس ایسوسی ایشن کے دیگر ارکان کی ذمہ داری ہے کہ وہ دنیا کے تمام کھلاڑیوں کے حقوق کا دفاع کریں اور عالمی مقابلوں میں ان کی شرکت کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ ویمبلڈن ٹینس کی انتظامیہ نے یوکرین پر روس کے حملے کو بہانا بنا کر، روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو رواں سال ہونے والے مقابلوں میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔
ویمبلڈن میں حصہ لینے والے مرد اور خواتین اور بہت سے دوسرے ٹینس کھلاڑیوں نے پروفیشنل ٹینس ایسوسی ایشن کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔
ایک اور ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے بھی روسی کھلاڑیوں کو عالمی مقابلوں سے محروم کیے جانے کے فیصلے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
عالمی فبٹال فیڈریشن فیفا، یورپی فٹبال ایسوسی ایشن یوفا اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی آئی او سی روسی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کھیلوں میں شرکت سے محروم کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔