ویلنگٹن، 14 مئی (یو این آئی/ژنہوا) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ہفتہ کو کہا کہ ان کا کووڈ-19 کا ٹسٹ مثبت آیا ہے۔
مسز آرڈرن نے آج صبح سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا’’میری بہترین کوششوں کے باوجود بدقسمتی سے میں اپنے خاندان کے باقی افراد کے ساتھ شامل ہوگئی ہوں اور میں کووڈ-19 سے متاثر ہوں۔‘‘
مسزآرڈرن اتوار سے اپنے خاندان کے ساتھ گھر میں الگ تھلگ تھیں۔ مسز آرڈرن نے اپنے منگیتر کلارک گیفورڈ کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد خود کو الگ تھلگ کر لیا تھا۔
انہوں نے کہا ’’ ہم اتوار کے بعد سے تنہائی میں ہیں، جب مسٹر کلارک کو پہلی بار کورونا مثبت پایا گیا تھا۔ نیو ( جیسنڈا آرڈرن کی بچی) کو بدھ کو کووڈ-19 کی تشخیص ہوئی تھی‘‘۔