لکھنؤ(نامہ نگار)سروجنی نگر علاقہ میں
قتل کے بعد اس کی لاش کو ایک بورے میںرکھ کر مورنگ کے ڈھیر میں چھپا دیا گیا ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے بورے سے لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ فی الحال متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
سروجنی نگر کے بجنور قلعہ گاؤں میں سرویش کمار کا زیر تعمیر مکان ہے۔ کچھ مہینوں سے مکان کا تعمیراتی کام بند تھا۔ منگل کی صبح سرویش کمار کچھ مزدوروں کے ساتھ مکان میں کام کرانے کیلئے پہنچا۔ مزدور نے مورنگ چھاننا شروع کیا۔ اسی درمیان مورنگ کے ڈھیر میں ایک بورا دکھا ۔ بورا کھول کر دیکھا گیا تو لوگ حیرت میں پڑ گئے۔ اس کے اندر ایک نوجوان کی لاش تھی۔ لاش کئی دن پرانی ہو چکی تھی اور کافی سڑ چکی تھی لاش ملنے کی خبر ملتے ہی موقع پر سروجنی نگر پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے کسی طرح بورے سے لاش کو باہر نکالا۔آس پاس کے لوگوں کی مدد سے لاش کی شناخت کرنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔
تفتیش کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان کا قتل کر کے لاش کو بورے میں رکھ کر چھپایا گیا ہے۔ سروجنی نگر پولیس نے نامعلوم نوجوان کی لاش ملنے کی خبر ضلع کے سبھی تھانوں کو دے دی ہے۔ متوفی کے جسم پر کالے رنگ کی جیکٹ اور کالا لوور موجود ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی اس بات کا پتہ چل سکے گا کہ نوجوان کی موت کی وجہ کیا ہے؟