افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران زوردار دھماکہ ہوا ،جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران زوردار دھماکہ ہوا ،جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ طالبان کی عبوری حکومت کے اہلکاروں نے مسجد کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ کابل پولیس کے ترجمان کے مطابق دھماکہ ایوب صابر مسجد میں ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ وہبی دہشت گرد تنظیم داعش نے افغانستان میں حالیہ بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے۔ داعش کی افغانستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔