واشنگٹن، 16 مئی (یو این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نیویارک کے شہر بفیلو کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے یہ اطلاع دی ہے۔
امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ اور مرکزی کام کی جگہ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا، ’’منگل 17 مئی کو صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جیلا بائیڈن نیویارک کے شہر بفیلو کا دورہ کریں گے، جہاں ایک فائرنگ کے واقعہ میں د دس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ دونوں متاثرین سے اظہار تعزیت کریں گے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے بفیلو میں ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکہ میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے اس واقعے کو نسلی بنیاد پر گھناؤنا جرم قرار دیا ہے۔
مجرم کی شناخت ایک 18 سالہ نوجوان کے طور پر کی گئی ہے جس نے جرم کرنے سے پہلے سفید فام بالادستی کا منشور پوسٹ کیا تھا جس پر سیاہ سورج (نازی نشان) اور یوکرین کی ازوف بٹالین کا نشان تھا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
11 اپریل کو اس طرح کے تشدد سے خطاب کرتے ہوئے، اس کی روک تھام کے لیے اقدامات کے بارے میں بات کی گئی، جس میں غیر قانونی/ بغیر لائسنس بندوقوں کے پھیلاؤ کو روکنا اور بندوق کی اسمگلنگ پر ایک جامع رپورٹ پیش کرنا شامل رہا۔