لکھنؤ(نامہ نگار)فیض آباد روڈ واقع ایک ٹرالی بنانے والی کمپنی کے دفتر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ آگ پر ملازمین نے کسی طرح قابو پالیا جس سے کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ خرم نگر ، شیام نگر کے حاجی اللہ بخش صدیقی کے بیٹے سیما بخش صدیقی کی چنہٹ فیض آباد روڈ واقع ایمپائر انجینئرنگ ورکس کے نام سے کمپنی ہے۔ جس میں سیما ٹرالی اور کلٹی ویٹر بنتے ہیں۔ سیما نے بتایاکہ منگل کی دوپہر تقریباً ۱۲بجے اچانک ان کے دفتر میں آگ لگ گئی کمپنی کے ملازمین نے دفتر میں پانی، بالو اور مٹی ڈال کر آگ پر قابو پالیا۔ کمپنی مالک نے بتایاکہ دفتر میں لگی آگ سے کئی دستاویز، کیش بک، اسٹاف رجسٹر کے علاوہ قیمتیں چیزیں اور دفتر کا فرنیچر جل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔