ئی دہلی، 17 مئی ؛ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے ودران سب سے زیادہ 18 افراد کیرالہ میں اور ایک شخص کی موت قومی راجدھانی دہلی میں ہلاکت خیز کورونا وائرس (کووڈ-19) سے ہوئی ہے۔
دریں اثنا، ملک میں جاری کووڈ ویکسینیشن مہم میں اب تک 191.48 کروڑ سے زیادہ افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ اتوار کو ملک میں 10,78,005 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔
منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے ودران 19 مریضوں کی موت بھی ہوئی ہیں، اس کے ساتھ ہی ملک میں اس ہلاکت خیز وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 24 ہزار 260 ہو گئی ہے۔ اسی مدت میں 2467 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 84 ہزار 710 مریض کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں اور اس کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ وہیں فعال کیسزکی شرح 0.04 فیصد اور موت کی شرح 1.22 فیصد ہے۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز چار عدد سے بڑھ کر 3,402 ہو گئے ہیں۔ اس سے راحت پانے والوں کی تعداد 299 عدد کے اضافہ کے ساتھ 64,74,702 ہو گئی جب کہ مرنے والوں کی تعداد 18 عدد کے اضافے سے 69403 ہو گئی۔