ٹورنٹو، 18 مئی ؛کینیڈا نے یوکرین کے تنازعے پر روسی صدر ولادیمیر پوتن اور تقریباً 1000 روسی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔
کینیڈا کے شہری سکیورٹی کے وزیر مارکا مینڈیسینو نے کہا: ’’پوتن حکومت کے وحشیانہ حملے کے دوران، کینیڈا یوکرین کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم روس کو اس کے جرائم کا جوابدہ ٹھہرائیں گے۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’اسی لیے ہم نے ابھی اعلان کیا ہے کہ ہم مسٹر پوتن اور ان کے ساتھیوں سمیت تقریباً 1,000 روسیوں کے کینیڈا میں داخلے پر پابندی لگا رہے ہیں۔‘‘