بھوپال، 20 مئی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ریاست میں امن و قانون کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے ریاستی حکومت پر صرف ’ایونٹ‘ میں مصروف ہونے کا الزام لگایا ہے۔
مسٹر کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ریاست میں امن و قانون کی صورتحال کہاں پہنچ چکی ہے۔
سیونی، منڈلا، کھرگون، سیندوا، نیمچ، راج گڑھ، گونا اور گوالیار میں حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ریاست ہر روز شرمندہ ہو رہی ہے۔