نئی دہلی، 21 مئی ؛نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ انسانیت کو ہر قسم کی دہشت گردی کو ختم کرنے کا عہد لینا چاہئے۔
ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کے دن کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ دہشت گردی عالمی امن اور انسانیت کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ جس کی وجہ سے دنیا بھر میں بے شمار بے گناہ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج یوم انسداد دہشت گردی کے موقع پر میں دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی ہماری سکیوٹی فورسز کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ایک شہری ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم اردگرد ہونے والی سرگرمیوں سے چوکنا رہیں۔معاشرے میں قومی یکجہتی اور بھائی چارے کے جذبے کو مضبوط کریں۔‘‘