سہارنپور : اتر پردیش کے وارانسی میں گیانواپی مسجد معاملے سے متعلق سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے پر پولیس نے جمعہ کو سہارنپور سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔
سہارنپور تھانہ ناکود کے انسپکٹر نریش کمار نے بتایا کہ اس معاملے میں 21 سالہ ناصر ولد سلطان نے شیولنگ سے مشابہت رکھنے والی مختلف اشیاء کو واٹس ایپ کے ذریعے وائرل کیا تھا۔
پولیس نے اسے گرفتار کر کے آج مقامی عدالت میں پیش کیا اور جیل بھیج دیا۔