مظفر نگر:21مئی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے چرتھاول علاقے میں پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) نے غیر قانونی طریقے سے چلائی جارہی ایک ہتھیار فیکٹری کا پردہ فاش کرتے ہوئے چار بدمعاشوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
آفیشیل ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ ایک اطلاع کی بنیا دپر مقامی پولیس اور میرٹھ ایس ٹی ایف نے گذشتہ رات کلہیڑی گاؤں کے نزدیک گنے کے کھیت میں واقع ایک کھنڈر میں چلائی جارہی غیر قانونی ہتھیار فیکٹری میں چھاپہ ماری کی اور وہاں موجود ماہتاب، نوشاد،تجمل اور جمشیدی عرف سنجیدہ کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے موقع سے 10طمنچے 315بور،21آدھے ادھورے بنے طمنچے،ایک 32بور طمنچہ کے ساتھ ہتھیار بنانے کے آلات برآمد کئے ہیں۔