ٹوکیو/نئی دہلی، 23 مئی ؛وزیر اعظم نریندر مودی 24 مئی کو منعقد ہونے والے کواڈ سمٹ میں شرکت کے لیے پیر کی صبح ٹوکیو پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ٹوکیو پہنچنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا، ’’ٹوکیو پہنچا۔ اس دورے کے دوران کواڈ سمٹ سمیت مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔ کواڈ لیڈروں سے ملاقات کریں گے، جاپانی کاروباری لیڈروں اور ہندوستانی تارکین سے بات چیت کریں گے۔‘‘
گزشتہ آٹھ سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کا جاپان کا یہ پانچواں دورہ ہے۔ جاپان میں خاص طور پر ٹوکیو میں ہندوستانی برادری نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس دوران بھارتی عوام نے اپنے وزیراعظم کی حمایت میں نعرے لگائے۔ یہاں پہنچ کر مودی نے بچوں سےبھی بات چیت کی۔
ٹوکیو میں مسٹر مودی کی اہم تقریبات صبح 10:30 بجے شروع ہونے والی ہیں۔ وہ کئی جاپانی کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔