اوریا: اترپردیش کے ضلع اوریا کے بیلا علاقے میں پولیس نے غیر قانونی طور سے چل رہی اسلحہ فیکٹری کا انکشاف کرتے ہوئے متعد ہتھیار و گولہ بارود برآمد کئے ہیں۔ اس سلسلے میں تین اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابھیشیک ورما نے اتوار کو بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر تھانہ بیلا و ایس او جی ٹیم نے مشترکہ طور سے بیلا بدھونا شاہراہ پر دھنا پورا کے نزدیک واقع گھنے جنگل میں چلائی جارہی غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا انکشاف کرتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے متعدد ہتھیار کے علاوہ اسلحہ بنانے کے آلات برآمد ہوئے ہیں۔