جے پور، 27 مئی (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرکے سابق وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی جو کسی بھی پارٹی کو زیب نہیں دیتا۔









