لکھنو: بخشی کا تالاب علاقے میں ٹرین کے زد میں آنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی ۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا ہے
۔مہونہ میں رہنے والا منے خاں بخشی کا تالاب اپنے بہنوئی سے ملنے آرہا تھا ٹرین جب یہاں اسٹیشن کے پاس پہونچی تو منے نے اترنے کی کوشش کی حالانکہ یہاں کے ریلوے اسٹیشن پر گاڑی کا اسٹاپ نہیں تھا ۔ اترنے کے درمیان ہی اس کا پیر پھسل گیا اور وہ نیچے گر گیا جس سے ٹرین کی زد میں آگیا ۔
حادثہ کی اطلاع پاکر پہونچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹغ مارٹم کےلئے بھیج دیا ہے ۔