نئی دہلی، 28 مئی (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ اور راجستھان میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن سے 33 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ چار ہزار 572 ہو گئی ہے۔
اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ 32 لوگوں کی کیرالہ میں موت ہوئی، جب کہ ایک شخص کی موت راجستھان میں ہوئی۔ ہفتہ کو 2710 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ کل کیسز چار کروڑ 31 لاکھ 50 ہزار 215 تک پہنچ گئے ہیں۔
جمعہ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2,685 افراد کووڈ سے نجات دلائی گئی ہے اور اس کے ساتھ مجموعی طور پر چار کروڑ 26 لاکھ سات ہزار 177 مریض کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔اس وقت ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ وہیں ، مثبتیت کی شرح 0.04 فیصد اور موت کی شرح 1.22 فیصد ہے۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے 221 فعال کیسز بڑھ کر 4,723 ہو گئے ہیں۔ اس سے راحت حاصل کرنے والوں کی تعداد 480 اضافے کے ساتھ 64,79,380 ہو گئی جب کہ مرنے والوں کی تعداد 32 بڑھ کر 69,686 ہو گئی۔
مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 207 بڑھ کر 2,568 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 329 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 77 لاکھ 34 ہزار 439 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 858 پر مستحکم ہے۔
کرناٹک میں فعال کیسز 50 سے بڑھ کر 1,827 ہو گئے۔ اس عرصے کے دوران 121 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 39,09,369 ہوگئی جب کہ اموات کی تعداد 40,106 پر مستحکم رہی۔
دہلی میں ایکٹو کیسز 34 کم ہو کر 1627 پر آ گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 479 لوگوں نے اس جان لیوا وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے آزاد ہونے والوں کی کل تعداد 18,77,677 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 26208 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔