پرتاپ گڑھ (یواین آئی):28/مئی : اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ رانی گنج پولیس نے آشنائی میں ہوئے قتل کے معاملے میں معشوقہ کو گرفتار کر آج جیل بھیجا ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ستپال انتل نے آج بتایا کہ تھانہ رانی گنج علاقے نرسنگھ گڑھ پل کے نزدیک پورے رام سہائے گاوں .میں گزشتہ 24/25 مئی کی شب ایک نوجوان کی لاش پائی گئی تھی
جس کی شناخت سلمان 22 ولد محمد عزیز ساکن گڑوری خرد تھانہ کوتوالی پٹّی کے طور پر کی گئی ،جس کا قتل دھاردار اسلحہ سے مار کر کیا گیا تھا ۔
پولیس وقوعہ کے متعلقہ میں نامعلوم کے خلاف قتل کا کیس درج کر تحقیقات کر رہی تھی ۔