نئی دہلی، 30 مئی (یو این آئی) ملک بھر میںکووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 193.31 کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 193 کروڑ 31 لاکھ 57 ہزار 352 افراد کو کووڈ ویکسین دی جاچکی ہے۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 2706 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 698 ہو گئی ہے۔
یہ متاثرہ کیسز کا 0.04 فیصد ہے جبکہ یومیہ کیسز کی شرح 0.97 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2070 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 26 لاکھ 13 ہزار 447 افرادکووڈ سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں کووڈ سے شفایابی کی شرح 98.74 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2 لاکھ 78 ہزار 267 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 84 کروڑ 77 ہزار 409 کووڈٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔