لندن، 31 مئی (یو این آئی/ اسپوتنک) برطانیہ کی ہیلتھ پروٹیکشن ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے) نے ملک میں منکی پوکس کے 71 نئے کیسز کا پتہ لگایا ہے۔
یہ تمام کیسز انگلینڈ سے سامنے آئے ہیں جس کے بعد برطانیہ میں 7 مئی سے ابھی تک کیسز کی مجموعی تعداد 179 ہوگئی ہے۔
قبل ازیں ملک کی ہیلتھ ایجنسی نے کہا تھا کہ نئے کیسز کے باوجود شہریوں کے لیے خطرہ کم بنا ہوا ہے۔ تاہم ایجنسی نے کیسز کے ساتھ رابطے میں آنے والوں کو 21 دنوں کے لیے آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔