لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو اراکین اسمبلی کے لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ کو 3کروڑ سے بڑھا کر 5 کروڑ سالانہ کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔
سالانہ بجٹ پر بحث کے جواب کے دوران یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا’ ایوان کے اراکین کی خواہش کے مطابق میں ودھان سبھا فنڈ کو 5 کروڑ کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔
حکومت ریاست کی 25کروڑ عوام کے فلاح کے لئے کام کرنے کو پرعزم ہے۔