جنیوا، 2 جون (یو این آئی/ اسپوتنک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا کے 30 ممالک میں منکی پوکس کے 550 سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈانوم گیبریئس نے نامہ نگاروں کو بتایا ’’اب تک، ڈبلیو ایچ او کو 30 ممالک سے منکی پوکس کے 550 سے زیادہ معاملوں کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں‘‘۔
ڈبلیو ایچ او نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں منکی پوکس کے معاملوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے پیش نظر، متاثرہ ممالک کو اپنی نگرانی کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ وسیع تر کمیونٹی میں معاملے تلاش کیے جاسکیں۔ مسٹر گیبریئس نے کہا ’’منکی پوکس کے معاملات متاثرہ افراد کو ان کی مناسب دیکھ بھال کرنے سے بھی روک سکتے ہیں۔ اس سے انفیکشن کا پھیلنا مشکل ہو جاتا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’منکی پوکس کے معاملات اپنے آپ ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں، لیکن کچھ معاملات سنگین ہو سکتے ہیں۔