نئی دہلی، 3جون (یو این آئی) ملک میں تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، اپنی قیمتوں کو مسلسل 12ویں دن بھی مستحکم رکھا۔
انڈین آئل کے نوٹیفکیشن کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) اور مال ڈھلائی چارجز کی بنیاد پر ریاستوں میں الگ الگ ہیں۔
25 مئی کو عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی ہوئی۔
عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 0.14 فیصد گر کر 117.45 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.26 گرکر 116.57 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-
میٹروشہر…………پیٹرول…………ڈیزل
……………………(روپے فی لیٹر)
دہلی………….96.72..89.62
ممبئی …………111.35…….97.28
کولکتہ ……106.03..92.76
چنئی………….102.63…….94.24