لکھنؤ:03جون(یواین آئی) اترپردیش کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ افسر نند گوپال نندی نے ملک کے کاروباریوں کو ریاست کے نظم ونسق اور صنعتی ترقی کی تیز رفتار کے حوالے سے کامیاب اورمحفوظ سرمایہ کاری کا اعتماد دلاتے ہوئے کہا کہ آج کے اترپردیش کی پہچان امیٹھی، سیفئی سے نہیں بلکہ اجودھیا، متھرا اور وارانسی سے ہوتا ہے۔
نندی نے جمعہ کو اترپردیش حکومت کے ذریعہ منعقد تیسری گراونڈ بریکنگ سریمنی کے افتتاح تقریب میں کہا کہ کاروباری شعبے کے لئے آج کا اترپردیش سرمایہ کاری کے اعتبار سے اتم پردیش بن گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ تیسری گرانڈ بریکنگ سریمنی کے افتتاحی تقریب میں سرمایہ کاروں کا استقبال کرتے ہوئے نندی نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بہتر طرز حکمرانی کی بدولت کام کاج کی راہ میں آنے والی ماضی کی روکاوٹوں کو دور کردیا گیا ہے۔