نئی دہلی، 4 جون ؛ قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 193.96 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 193 کروڑ 96 لاکھ 47 ہزار 71 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 3962 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 416 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.05 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.89 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2697 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی ۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 26 لاکھ 28 ہزار 454 لوگ کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.73 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 45 ہزار 814 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک میں کل 85 کروڑ 22 لاکھ 9 ہزار 788 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔