نئی دہلی، 4 جون ؛سرچ انجن گوگل نے آج ہندوستان کے مشہور سائنس دان اور ریاضی دان ستیندر ناتھ بوس کو ان کے کوانٹم فارمولیشن البرٹ آئنسٹائن کو بھیجے جانے کے دن (4 جون) کو ان کا ڈوڈل بناکر یاد کیا۔
مسٹر ستیندر ناتھ بوس یکم جنوری 1894 کو کولکتہ میں پیدا ہوئے۔ وہ 1920 کی دہائی میں کوانٹم میکینکس کی فیلڈ میں اپنی تحقیق کے لیے مشہور ہیں۔ اس دن یعنی 4 جون 1924 کو مسٹر بوس نے کوانٹم فارمولیشن البرٹ آئن سٹائن کو بھیجا تھا۔
انہوں نے ہگز بوسون یعنی گاڈ پارٹیکل دریافت کیا تھا۔ انہیں بوس – آئنسٹائن اسٹیسٹک اور بوس – آئنسٹائن کنڈینسیٹ تھیوری کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔
1954 میں حکومت ہند نے انہیں ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازا۔